10:46 , 21 اپریل 2025
Watch Live

"ایک کٹنگ کے لاکھ روپے لینے والا حجام: خاص بات کیا ہے؟”

بھارت کے معروف حجام عالم حکیم نے اپنے کام میں مہارت کی بدولت ایک کٹنگ کے لیے ایک لاکھ روپے وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، عالم حکیم بھارت کے سب سے مہنگے حجام ہیں، جنہیں کئی مشہور شخصیات کا ہیئر اسٹائلسٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

عالم حکیم نے 16 سال کی عمر میں ہیئر کٹنگ کا آغاز کیا اور اب وہ لگژری گرومنگ کی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ وہ ہریتھک روشن، وکی کوشل، سلمان خان، ویرات کوہلی، ارجن کپور، سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور دیگر مشہور اداکاروں کے ہیئر اسٹائلسٹ ہیں۔

عالم حکیم نہ صرف فلمی ستاروں بلکہ بزنس ٹائکونز اور اشرافیہ کی شخصیات کو بھی نیا لُک اور اسٹائل دے چکے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION