02:46 , 22 اپریل 2025
Watch Live

روڈ ٹو مکہ منصوبہ: پاکستانی عازمین حج کیلئے بڑی خبر

پاکستان میں عازمین حج کو امیگریشن کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جس کے تحت سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین حج کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ایئرپورٹ منیجر کے مطابق، 8 سے 10 کاونٹر عازمین حج کے لیے مختص کیے جائیں گے اور سعودی امیگریشن کا عملہ چند دنوں میں ایئرپورٹ کا دورہ کر کے عازمین کی امیگریشن کرے گا۔

گزشتہ سال 40 ہزار سے زائد عازمین نے روڈ ٹو مکہ منصوبے سے فائدہ اٹھایا تھا، اور اس سال بھی عازمین کی رہنمائی کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔ اسلام آباد سے مدینہ اور جدہ جانے والی تمام پروازیں روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت آپریٹ کی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں اسلام آباد اور کراچی کے ایئرپورٹس کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں، اور اس سال دونوں ایئرپورٹس سے عازمین اس منصوبے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION