12:18 , 13 مئی 2025
Watch Live

حرا مانی کی ہمشکل برطانوی انفلوئنسر ڈاکٹر اقدس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

حرا مانی

سوشل میڈیا پر اس وقت ہلچل مچ گئی جب صارفین نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد انفلوئنسر ڈاکٹر اقدس کو دیکھا، جو معروف اداکارہ حرا مانی کی ہو بہو ہم شکل نظر آتی ہیں۔

ڈاکٹر اقدس انسٹاگرام پر والدین کے لیے مثبت اور مددگار مشورے شیئر کرتی ہیں، اور ان کا انداز اور چہرہ اس قدر حرا مانی سے ملتا جلتا ہے کہ صارفین حیران رہ گئے۔ صرف شکل ہی نہیں بلکہ ان کی بولنے کا انداز اور آواز بھی حرا مانی جیسی لگتی ہے۔

ایک صارف نے پوچھا: "کیا آپ حرا مانی ہیں؟” جبکہ دوسرے نے لکھا: "آپ کی آواز بھی بالکل حرا جیسی ہے!” حتیٰ کہ کسی نے انہیں "حرا مانی کا بہتر ورژن” بھی کہہ دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION