02:57 , 16 جون 2025
Watch Live

حسن علی کا شاندار کارنامہ، پانچ وکٹیں لے کر ریکارڈ بک میں شامل

حسن علی

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی بنگلا دیش کے خلاف پانچ وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی بولر بن گئے

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی نے ایک اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کر کے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلا دیش کو 202 رنز کا ہدف ملا، جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 164 رنز پر 19.4 اوورز میں ڈھیر ہوگئی۔

بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے، ذاکر علی نے 36 جبکہ تنزید حسین نے 31 رنز اسکور کیے۔ تنزید کو حسن علی نے پویلین واپس بھیجا، جبکہ توحید ہردوئے 17 اور رشاد حسین 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 30 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، جو کہ ان کی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک یادگار کارکردگی ہے۔

وہ پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پانچ وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل یہ کارنامہ عمر گل، سفیان مقیم، اور عماد وسیم انجام دے چکے ہیں:

  • عمر گل: 6 رنز کے عوض 5 وکٹیں (نیوزی لینڈ کے خلاف)

  • سفیان مقیم: 3 رنز کے عوض 5 وکٹیں

  • عماد وسیم: 14 رنز کے عوض 5 وکٹیں

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION