07:08 , 18 جولائی 2025
Watch Live

حکومت کا الیکٹرک موٹرسائیکل اور تھری وہیلرز کے فروغ کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ الیکٹرک موٹرسائیکلوں اور تھری وہیلرز کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے ترجیحی اقدامات کیے جائیں، اور چارجنگ و بیٹری سویپنگ اسٹیشنز کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز پالیسی 2025 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولیات دی جائیں۔ پالیسی کو جلد اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر، احد چیمہ، محمد اورنگزیب اور دیگر شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ اپریل 2025 میں نیپرا نے حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں 22 روپے فی یونٹ تک کمی کی تھی۔

نیا بنیادی ٹیرف 23.57 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے جو پہلے 45.55 روپے تھا۔ اس کے علاوہ 24.44 روپے کیپڈ مارجن بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

مارجن کے تعین کو مارکیٹ پر چھوڑنے کی حکومتی تجویز بھی منظور کر لی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION