01:18 , 25 اپریل 2025
Watch Live

حکومت کا بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

حکومت نے بجلی صارفین سے وصول کی گئی اضافی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس سے 30 پیسے فی یونٹ تک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق، حکومت کی جانب سے بجلی کی اضافی وصولیوں کی واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے، جس پر سماعت کل ہوگی۔

سی پی پی اے نے بتایا کہ فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی اور 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ فروری میں فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے تھی، جبکہ ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ تھی۔

فروری میں پانی سے 27.12 فیصد، مقامی کوئلے سے 15.02 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.56 فیصد، گیس سے 10.32 فیصد، ایل این جی سے 14.11 فیصد اور جوہری ایندھن سے 26.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مزید برآں، حکومت نے نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی خریداری کی قیمت 10 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے تاکہ گرڈ صارفین پر بوجھ کم کیا جا سکے۔

پرانے معاہدوں والے نیٹ میٹرنگ صارفین کے نرخ وہی رہیں گے، اور درآمد و برآمد شدہ یونٹس کی بلنگ علیحدہ علیحدہ کی جائے گی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION