02:51 , 16 جون 2025
Watch Live

حکومت کا بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی عائد کرنے کا اعلان

حکومت نے بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر 2.50 روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق، یہ اقدام فوسل فیول کے استعمال کو کم کرنے اور گرین انرجی پروگرام کے لیے مالی وسائل فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

کاربن لیوی مالی سال 27-2026 میں بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دی جائے گی۔

فرنس آئل پر پیٹرولیم لیوی بھی وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ شرح کے مطابق عائد کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION