03:23 , 23 جون 2025
Watch Live

بانی سے ملاقات نہیں کروائی تو آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہیں کرینگے، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہ دیا تو آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے میں ساتھ نہیں دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔ بجٹ کے حوالے سے مشاورت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی تیار ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، انسانی حقوق کی بار بار پامالی ہو رہی ہے۔ ہمارے مینڈیٹ کی واپسی ہماری نہیں ملک کی ضرورت ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک کیلئے دوبارہ ذمہ داری دے دی۔ اب سسٹم کو سمجھ آجانی چاہیے کہ ڈنڈے کے زور پر ملک نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں، بانی رول آف لا اور حقیقی جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہماری بات چیت اور ڈیمانڈ آئین کی بحالی کیلئے ہے۔ عدلیہ سے کہتا ہوں قوم آپ کے ساتھ ہے فیصلے کریں۔ بانی پی ٹی آئی پر بنائے گئے تمام کیسز جھوٹے اور جعلی ہیں۔ ہم بانی پی ٹی آئی کو جلد رہا کرائیں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION