12:14 , 13 جولائی 2025
Watch Live

خاتون کا ایئرپورٹ پر فرش پر لیٹ کر احتجاج،ویڈیو وائرل

اٹلی کے معروف میلان ایئرپورٹ پر اُس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب ایک چینی خاتون سیاح نے اضافی سامان لے جانے کی اجازت نہ ملنے پر ایئرپورٹ کے فرش پر لیٹ کر احتجاج شروع کر دیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق خاتون مسافر کے سامان کا وزن مقررہ حد سے زیادہ تھا، جس پر انہیں اضافی فیس ادا کرنے یا سامان کم کرنے کا کہا گیا۔ تاہم خاتون نے یہ بات ماننے سے انکار کرتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون نے ایئرپورٹ کے مصروف ہال میں زور زور سے چیخنا شروع کیا اور فرش پر لیٹ کر احتجاج کرنے لگیں، جس سے ایئرپورٹ پر موجود دیگر مسافروں میں حیرت اور تجسس کی لہر دوڑ گئی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں خاتون کو زمین پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایئرپورٹ کا عملہ انہیں پرسکون کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایئرلائن کے عملے کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کے لیے یکساں قوانین ہوتے ہیں اور کسی کو بھی اضافی سامان کے بغیر فیس ادا کیے سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION