03:06 , 16 جون 2025
Watch Live

خضدار میں اسکول بس کے نزدیک دھماکے

خضدار میں اسکول بس کے نزدیک دھماکے
خضدار میں اسکول بس کے نزدیک دھماکے

بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس کے نزدیک دھماکے کے نتیجے میں 3 معصوم بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ متعدد بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے دشمن کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جبکہ شہر کے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورکس کی ایک اور بزدلانہ کوشش ہے، جس کا مقصد پاکستان میں خوف و ہراس پھیلانا اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ مسلح افواج ایسے عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گی، اور بھارتی پراکسیز کے ذریعے ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے بچوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن ملک میں بدامنی پھیلانے کے لیے سفاکانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، تاہم قوم کے اتحاد سے ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION