02:47 , 27 اپریل 2025
Watch Live

خضدار میں دھماکے سے چار افراد جاں بحق، پانچ زخمی

بلوچستان میں خضدار کی تحصیل نال میں دھماکے سے کم از کم چار افراد ہلاک، پانچ زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی جگہ کے قریب کھڑی گاڑی میں واقعے کے فوری بعد آگ لگ گئی۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی نال اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل آج پاکستان سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ، خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، پاکستان سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر حملے کو ناکام بنانے کیلئے چار خودکش بمباروں سمیت 16 خوارج عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز کی جانب سے انہیں بروقت اور موثر جواب دیا گیا۔ حملہ آوروں نے دھماکا خیز مواد سے بھری دو گاڑیاں چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دیں، جس کا مقصد سکیورٹی کے دائرے کو توڑنا تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی بہادری اور فیصلہ کن کارروائی کی وجہ سے 16 دہشت گردوں کو مار دیا گیا، جن میں چار خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION