03:10 , 23 جون 2025
Watch Live

خضدار اسکول بس حملہ: مزید 2 طالبعلم دم توڑ گئے

خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے مزید دو بچے جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد شہید طلبہ کی تعداد 6 ہو گئی ہے، جن میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں شدید زخمی طالب علم حیدر اور طالبہ ملائکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ حملے میں مجموعی طور پر 39 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت شکست اور ناکامی کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اپنی پراکسیز کے ذریعے بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ معصوم بچوں کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا۔

دوسری جانب شہید طالبات کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں کر دی گئی ہے۔ صوبیدار سلیم کی بیٹیوں، عیشا اور سحر سلیم کی نماز جنازہ کلر سیداں میں ادا کی گئی، جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ دیگر شہید طالبات، حفصہ کوثر اور ثانیہ سومرو کو اوکاڑہ اور رحیم یار خان میں سپرد خاک کیا گیا۔

یاد رہے کہ منگل کے روز خضدار میں اسکول بس پر حملے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد موقع پر ہی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION