03:22 , 23 جون 2025
Watch Live

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خضدار بس حملے کی شدید مذمت

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "بزدلانہ اور ظالمانہ” اقدام قرار دیا ہے۔

سلامتی کونسل نے شہید افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا، اور حملے میں ملوث عناصر، ان کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

بیان میں تمام ریاستوں پر زور دیا گیا کہ وہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے تحت پاکستان سے تعاون کریں تاکہ دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

کونسل نے دہشت گردی کو عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف مربوط عالمی کوششوں پر زور دیا۔

یاد رہے کہ اس حملے میں شہید ہونے والے طلبہ کی تعداد 6 ہوگئی ہے 39 بچوں سمیت 53 افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION