03:13 , 25 اپریل 2025
Watch Live

افغان تماشائیوں کی ٹیم کیساتھ بدتمیزی، خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے میچ میں افغان تماشائیوں کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بدتمیزی، خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران خوش دل شاہ اور تماشائی کے مابین لڑائی ہوئی۔ کرکٹ فین کی جانب سے پشتو میں گالیاں دی گئیں۔ خوشدل شاہ کو پشتو میں دی جانے والی گالیوں کی سمجھ آئی تو ردعمل دیا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنگین نوعیت کا واقعہ ہے، معاملہ کو دیکھا جا رہا ہے۔ کھلاڑی کے ساتھ کھڑے ہیں، کسی تیسرے ملک کے باشندے کا یہ زبان استعمال کرنا کسی طور پر مناسب نہیں نہ ہی اس کا کوئی تعلق ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION