01:35 , 22 اپریل 2025
Watch Live

خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز نے 9 خوارج کو جہنم واصل کر دیا

پشاور: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 9 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ضلع مہمد میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلہ میں 2 بہادر سپوت بھی شہید ہو گئے۔ شہدا میں حولدار محمد زائد اور سپاہی آفتاب علی شامل ہیں۔

دوسرا آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا گیا۔ آپریشن میں 2 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمنے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION