11:05 , 21 اپریل 2025
Watch Live

دبئی میں عید ملن تقریب، محنت کشوں کو گاڑیاں اور سونے کی اینٹیں دی گئیں

دبئی میں محنت کشوں کیلئے ایک انمول عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں انہیں خصوصی عیدی کے طور پر گاڑیاں، سونے کی اینٹیں اور ایئر ٹکٹس دی گئیں۔

یہ دو روزہ عید ملن دبئی کے علاقے العویر میں منعقد ہوا، جس میں دبئی امیگریشن کے اعلیٰ حکام نے محنت کشوں کے ساتھ عید منائی۔ اس تقریب میں 20 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، اور محنت کشوں کیلئے تفریحی سرگرمیاں، موسیقی اور ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔

دبئی امیگریشن کے حکام نے اس موقع پر محنت کشوں کی بے لوث خدمات کو سراہا اور انہیں دبئی کی ترقی کا اہم حصہ قرار دیا۔ دبئی امیگریشن کے میجر جنرل عبید مہیر بن سرور اور کرنل عمر مطر المزینہ نے محنت کشوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت نے دبئی کو ایک جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION