01:00 , 22 مئی 2025
Watch Live

بھارت کا پاکستان سے تمام درآمدات پر مکمل پابندی کا اعلان

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک اور اشتعال انگیز قدم اٹھاتے ہوئے براہِ راست اور بلواسطہ تمام درآمدات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بھارتی وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سے تیسرے ملک کے ذریعے آنے والی اشیاء بھی فوری طور پر ممنوع قرار دے دی گئی ہیں۔ نئی تجارتی پالیسی میں ایک پیراگراف شامل کیا گیا ہے جس میں پاکستانی برآمدات پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔

بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ کے بیان کے مطابق یہ اقدام "قومی سلامتی اور عوامی مفاد” کے نام پر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی جھنڈے والے بحری جہازوں کی بھارتی بندرگاہوں پر آمد پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی مبینہ ہلاکت کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواباً، پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے شدید ردعمل دیتے ہوئے بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی، اور بھارت سمیت کسی بھی تیسرے ملک کے ساتھ زمینی اور تجارتی راستوں پر فوری پابندی لگا دی گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION