12:00 , 13 جولائی 2025
Watch Live

دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد بہہ گئے، ریسکیو آپریشن جاری

دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد بہہ گئے، ریسکیو آپریشن جاری

سوات – خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام سوات میں ایک افسوسناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد دریائے سوات میں بہہ گئے۔ متاثرہ خاندان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، جو سیر و تفریح کی غرض سے سوات آیا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق، خاندان کے افراد دریا کے کنارے ناشتہ کر رہے تھے کہ اچانک بارش کی وجہ سے پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا۔ پانی کے ریلے نے دریا کے کنارے بیٹھے افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع صبح 8 بجے کے قریب ملی، جس کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

  • 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے

  • 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں

  • 10 سے زائد افراد کی تلاش جاری ہے

ایک متاثرہ سیاح نے بتایا کہ ان کے خاندان کے 10 افراد دریا میں بہہ گئے، جن میں سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہو چکی ہے جبکہ 9 بچے لاپتا ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ:

“بچے دریا کے قریب سیلفی لینے گئے تھے، پانی زیادہ نہیں تھا، اچانک پانی کا ریلا آیا اور بچے پھنس گئے۔ ہم نے فوراً ریسکیو کو اطلاع دی، مگر وہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے بعد پہنچے۔ بچوں کی ڈوبنے کی ویڈیوز ان کے سامنے بنیں لیکن وہ کچھ نہ کر سکے۔”

ڈپٹی کمشنر سوات نے بتایا کہ دریا کے قریب جانے اور نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہے، تاہم اس کے باوجود سیاح قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل احتیاطی ہدایات جاری کی جاتی ہیں، لیکن ان پر عملدرآمد میں دشواری پیش آتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION