12:52 , 13 مئی 2025
Watch Live

دنیا بھر سمیت پاکستان میں مدرز ڈے منایا جا رہا ہے

مدرز ڈے

آج دنیا بھر سمیت پاکستان میں عالمی یومِ مادر منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد ماں کے رتبے کو تسلیم کرنا، ان کی قربانیوں کو سراہنا اور ان سے محبت اور احترام کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

زیادہ تر ممالک میں یہ دن مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے، جب کہ کچھ ممالک میں یہ جنوری، مارچ، اکتوبر یا نومبر میں بھی منایا جاتا ہے۔

مدرز ڈے کی روایت قدیم یونان سے شروع ہوئی، اور 1914 میں امریکی صدر ووڈرو ولسن نے اسے باقاعدہ قومی دن قرار دیا۔

پاکستان میں کچھ لوگ اس دن کو اہم سمجھتے ہیں، جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ ماں کے لیے ہر دن ہونا چاہیے، نہ کہ صرف ایک دن مخصوص کیا جائے۔

اس دن کا اصل پیغام یہ ہے کہ ماں ایک سایہ دار درخت کی مانند ہوتی ہے، جس کی محبت اور قربانیوں کا کوئی بدل نہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION