02:59 , 22 اپریل 2025
Watch Live

دنیا بھر میں آج عالمی یومِ صحت منایا جا رہا ہے

صحت
دنیا بھر میں آج عالمی یومِ صحت منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج 7 اپریل کو صحت کا عالمی دن جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں صحت و تندرستی کے حوالے سے شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔

یہ دن ہر سال عالمی ادارہ صحت (WHO) کی سرپرستی میں منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز 1950 میں کیا گیا تاکہ دنیا بھر کے افراد کی توجہ صحت کے اہم مسائل کی طرف مبذول کروائی جا سکے۔

عالمی ادارہ صحت کے قیام کی یاد

صحت کا عالمی دن 7 اپریل 1948 کو عالمی ادارہ صحت کے قیام کی یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر میں مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں آگاہی مہمات چلاتی ہیں، سیمینارز، واکس اور طبی کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دی جا سکے۔

صحت کے مسائل کی طرف توجہ

عالمی ادارہ صحت ہر سال اس دن کو کسی خاص موضوع کے تحت مناتا ہے تاکہ مختلف بیماریوں اور صحت کے مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی جا سکے۔ اس دن دنیا بھر میں طبی ماہرین، تنظیمیں، اور حکومتیں مل کر صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اپنی کوششیں پیش کرتی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی دیگر عالمی مہمات

عالمی ادارہ صحت نہ صرف صحت کے عالمی دن کو مناتا ہے بلکہ سال بھر میں دیگر اہم دنوں پر بھی آگاہی مہمات چلاتا ہے، جن میں تپ دق کا عالمی دن، ملیریا کا عالمی دن، تمباکو نوشی کے خلاف دن، ایڈز کا عالمی دن اور خون کے عطیے کا عالمی دن شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION