06:32 , 18 جولائی 2025
Watch Live

دنیا بھر میں انسدادِ چائلڈ لیبر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں انسدادِ چائلڈ لیبر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر سمیت پاکستان میں آج (جمعرات) انسدادِ چائلڈ لیبر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس سال کا موضوع ہے:”ترقی واضح ہے، لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے: آئیے کوششیں تیز کریں!”

ہر سال 12 جون کو منایا جانے والا یہ دن بچوں سے مشقت لینے کے خلاف شعور بیدار کرنے اور اس کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس دن کا مقصد حکومتوں، آجر تنظیموں، مزدور یونینز، سول سوسائٹی اور عام افراد کو متحد کرنا ہے تاکہ بچوں کو مشقت سے بچایا جا سکے۔

اس موقع پر بین الاقوامی محنت تنظیم اور یونیسف کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق، 2024 میں دنیا بھر میں تقریباً 13 کروڑ 80 لاکھ بچے چائلڈ لیبر میں ملوث پائے گئے۔ ان میں سے 5 کروڑ 40 لاکھ بچے خطرناک کاموں میں شامل تھے، جو ان کی صحت، تحفظ اور نشوونما کے لیے نقصان دہ ہیں۔

اگرچہ گزشتہ چار سالوں میں 2 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو چائلڈ لیبر سے نکالنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک لمبا سفر ہے اور اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION