12:51 , 13 جولائی 2025
Watch Live

دنیا کا سب سے چھوٹا وائلن تیار، صرف مائیکروسکوپ سے دکھائی دیتا ہے

لندن: لفبرو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے نانو ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا کا سب سے چھوٹا وائلن تیار کر لیا ہے، جس کا حجم مٹی کے ایک ذرے جتنا ہے اور یہ صرف مائیکروسکوپ سے ہی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ وائلن پلاٹینیم سے بنایا گیا ہے، جس کی لمبائی صرف 35 مائیکرونز اور چوڑائی 13 مائیکرونز ہے — یعنی یہ ایک انسانی بال میں بھی سما سکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ وائلن بجایا نہیں جا سکتا بلکہ اسے نئی نینو لیتھوگرافی ٹیکنالوجی کی جانچ کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو نانو اسکیل پر اشیاء کی تیاری اور تحقیق میں استعمال ہوتی ہے۔

یونیورسٹی کے مطابق، اگرچہ اس پراجیکٹ کا مقصد تفریح نہیں تھا، مگر اس دوران سائنسدانوں نے انتہائی باریک سطح پر کام کرنے سے متعلق قیمتی تجربات حاصل کیے۔

وائلن کا ابتدائی ڈیزائن چند گھنٹوں میں مکمل ہوا، مگر اس کا حتمی نمونہ تیار ہونے میں کئی ماہ لگے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION