03:01 , 22 اپریل 2025
Watch Live

دنیا کے دولت مند ترین شہر ہونے کا اعزاز کس کے پاس ہے؟

دنیا کے دولت مند ترین شہروں کی فہرست جاری، نیویارک نے ایک بار پھر دنیا کا سب سے دولت مند شہر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک 2024 کی فہرست میں 349,500 کروڑ پتیوں، 675 سینٹی ملینیئرز (جو کم از کم 100 ملین ڈالر کے اثاثوں کے حامل ہیں)، اور 60 ارب پتیوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔ 2023 میں نیویارک کی معیشت تقریباً 1 کھرب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

نیویارک نہ صرف دولت مند افراد کا شہر ہے بلکہ یہاں دنیا کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ بھی موجود ہے، جس میں وال اسٹریٹ، نیویارک اسٹاک ایکسچینج، اور نیسڈاک شامل ہیں۔ شہر کی آبادی تقریباً 8.2 ملین ہے، اور یہاں تقریباً 800 مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں۔

نیویارک کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ دنیا کی سب سے مہنگی مارکیٹس میں سے ایک ہے، اور ففتھ ایونیو دنیا کی دوسری سب سے مہنگی خریداری کی سٹریٹ ہے۔

نیویارک میں 181,000 سے زائد افراد سیکیورٹیز انڈسٹری میں کام کرتے ہیں، جس سے اربوں ڈالر کا ٹیکس ریونیو حاصل ہوتا ہے۔ یہاں جے پی مورگن چیس، سٹی گروپ، مورگن اسٹینلے اور گولڈمین سیچس جیسے بڑے مالیاتی ادارے قائم ہیں۔

یہ شہر نہ صرف دولت کے لحاظ سے بلکہ میڈیا، ٹیکنالوجی، فیشن، صحت کی دیکھ بھال اور رئیل اسٹیٹ میں بھی عالمی قیادت کا حامل ہے۔ نیویارک اب ایک ٹیکنالوجی مرکز بھی بن چکا ہے، جہاں گوگل، ایمیزون اور فیس بک جیسے بڑے ادارے تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION