12:55 , 13 جولائی 2025
Watch Live

دورانِ حج 18 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ: رواں سال حج کے دوران سعودی عرب میں 18 پاکستانی عازمینِ حج انتقال کر گئے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔ زیادہ تر اموات دل کے دورے اور مختلف بیماریوں کے باعث ہوئیں، جب کہ زیادہ تر حاجی عمر رسیدہ تھے۔ تمام مرحومین کو مدینہ منورہ کے قبرستان جنت البقیع میں سپردِ خاک کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال حج کے دوران 35 پاکستانی عازمین انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION