10:04 , 21 اپریل 2025
Watch Live

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔

بارش کے باعث میچ 15 اوورز تک محدود رہا۔ نیوزی لینڈ نے 136 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی پورا کیا۔ ٹم سیفرٹ اور فن ایلن کی اوپننگ جوڑی نے 66 رنز کی شراکت قائم کی۔ سیفرٹ نے 22 گیندوں پر 45 رنز بنائے، جبکہ ایلن نے 16 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے۔ تاہم نیوزی لینڈ کے باقی بیٹرز نے ان کی محنت کو ضائع نہیں ہونے دیا۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ خوشدل شاہ اور جہانداد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل، پاکستان نے میزبان ٹیم کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 46 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جب کہ شاداب خان نے 26 اور شاہین آفریدی نے 22 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی بولنگ میں ایش سودھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور نیشام نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی ٹیم کو سیریز میں واپسی کے لیے اگلے میچ میں بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION