07:50 , 27 اپریل 2025
Watch Live

دہشتگردوں کے مقابلے کیلئے پیپلزپارٹی کا ہر کارکن پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، بلاول بھٹو

گڑھی خدا بخش: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کے مقابلے کیلئے پیپلزپارٹی کا ہر کارکن پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

گڑھی خدا بخش میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک طرف پاکستان کا جھنڈا اور دوسری طرف پیشہ ور قاتل درندے ہیں۔ ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے کہ اس جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس کوشش میں حکومت کا ساتھ دینگے۔ اپوزیشن سے اپیل ہے کہ آپ بھی اپنا کردار ادا کریں۔ قیدی 804 سیاست آپ کا حق ہے۔ لیکن پاکستان اور بین الاقوامی سازشوں کے مقابلے میں اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے تاکہ دہشتگردوں اور ان کے پیچھے عالمی قوتوں کو عبرتناک شکست دی جا سکے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کا پرچم اتارنے والے ہیں۔ دہشتگرد علیحدگی پسندی کے نام پر ملک توڑنا چاہتے ہیں۔ ہم شہیدوں کو دفناتے ہوئے پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے ہیں۔ ہمیشہ وفاق کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ ہم پاکستان کھپے کہنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کا دعوی ہے کہ مہنگائی میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔ امید ہے کہ حکومتی فیصلے کا اثرعام آدمی پر ہو۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION