02:24 , 22 مئی 2025
Watch Live

دہشت گردی کو قومی اتحاد سے ہی شکست دی جا سکتی ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف پوری قوم کے اتحاد سے ہی جیتی جا سکتی ہے۔

وہ جی ایچ کیو میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے گفتگو کر رہے تھے، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔ ورکشاپ کا مقصد مستقبل کی قیادت کو قومی و صوبائی امور سے آگاہی دینا تھا۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور کئی ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔ بلوچ نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے میں سول سوسائٹی کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی پشت پناہی سے چلنے والی دہشت گردی بلوچستان کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، لیکن افواجِ پاکستان اور ادارے عوام کی حمایت سے ان عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

آرمی چیف نے زور دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، مگر اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION