03:28 , 16 جون 2025
Watch Live

سعودی سپریم کورٹ کی شہریوں سے ذوالحج کا چاند دیکھنے کی اپیل

ریاض: سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیر، 27 مئی (29 ذوالقعد) کو ذوالحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

اگر چاند نظر آ گیا تو یکم ذوالحج 28 مئی کو ہوگا اور عیدالاضحیٰ جمعہ، 6 جون کو منائی جائے گی۔ بصورتِ دیگر، یکم ذوالحج جمعرات، 29 مئی کو ہوگا اور عید ہفتہ، 7 جون کو ہوگی۔

سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں گواہی قریبی عدالت میں دی جائے یا متعلقہ مرکز سے رابطہ کیا جائے تاکہ قانونی کارروائی مکمل ہو سکے۔

ادھر قطر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری چھٹیاں 9 ذوالحج (یوم عرفہ) سے 13 ذوالحج تک ہوں گی، تاہم چاند کی رویت کے بعد ان میں تبدیلی ممکن ہے۔

متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں بھی عیدالاضحیٰ سے متعلق فلکیاتی پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں۔ ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق 27 مئی کو چاند نظر آنے کا امکان ہے جس کے تحت امارات میں عید 6 جون کو ہوگی اور تعطیلات 5 سے 8 جون تک ہوں گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION