ذوہیب حسن کا مرحومہ حمیرا اصغر کو "ستارہ امتیاز” دینے کا مطالبہ

ماضی کے مشہور گلوکار اور لیجنڈری گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی ذوہیب حسن نے اداکارہ حمیرا اصغر کی افسوسناک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مرحومہ کو بعد از وفات "ستارہ امتیاز” سے نوازا جائے۔
ذوہیب حسن نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ حمیرا نے بطور خاتون ایک مشکل انڈسٹری میں محنت، لگن اور ہمت کے ساتھ کام کیا، اور ان کی جدوجہد کو قومی سطح پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت حمیرا اصغر کو یہ اعزاز دیتی ہے تو ان کے خاندان کو یہ احساس ہوگا کہ ان کی بیٹی کی محنت رائیگاں نہیں گئی۔
"ایک عورت کے طور پر جس طرح حمیرا نے فن کی دنیا میں مقام حاصل کیا، وہ واقعی قابلِ ستائش ہے۔ ان کے لیے سرکاری سطح پر اعتراف ہونا چاہیے،” ذوہیب کا کہنا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION














