11:38 , 12 جولائی 2025
Watch Live

راشد خان سے وقتاً فوقتاً بات چیت ہوتی ہے، تاہم یہ تعلق محض دوستانہ ہے، عنایہ خان

پاکستانی اداکارہ عنایہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی افغان کرکٹر راشد خان سے اسنیپ چیٹ پر وقتاً فوقتاً بات چیت ہوتی ہے، تاہم یہ تعلق محض دوستانہ ہے۔

متھیرا کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے عنایہ نے بتایا کہ ان کی راشد خان سے پہلی بات چیت ایک مشترکہ دوست کے ذریعے اسنیپ چیٹ پر ہوئی تھی۔ بعد ازاں دونوں کے درمیان ہلکی پھلکی گفتگو جاری رہی، جیسے "ہائے ہیلو” اور شوٹس سے متعلق سوالات۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ رشتہ رومانوی نوعیت کا نہیں کیونکہ راشد خان شادی شدہ ہیں۔ عنایہ نے مزید بتایا کہ جب بھی راشد خان اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں، وہ انہیں میسج کر کے سراہتی ہیں۔

اپنے آئیڈیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے عنایہ خان نے کہا کہ انہیں لمبے قد والے، سنجیدہ اور کم گو مرد پسند ہیں، جبکہ بہت زیادہ بولنے والے لوگ انہیں ناپسند ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION