02:12 , 27 اپریل 2025
Watch Live

رمضان میں سعودی شہریوں کو بڑی سہولت فراہم

رمضان کے دوران سعودی عرب میں شہریوں کو مفت سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جدہ میونسپلٹی نے السلامہ محلے میں سعودی شہریوں کو ٹھیلے لگانے کی اجازت دے دی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق، حی السلامہ میں مخصوص مقامات پر فوڈ ٹرک اور ٹھیلے لگانے کی سہولت دی گئی ہے، جو 15 رمضان سے لے کر ماہ رمضان کے اختتام تک جاری رہے گی۔

جدہ میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی نے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ موسمی تجارت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کاروبار کے دوران معیار اور صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت کی، اور میونسپلٹی کی ٹیمیں ان مقامات کی جانچ کرتی رہیں گی تاکہ معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION