01:51 , 23 جون 2025
Watch Live

رمیز راجہ کی پی ایس ایل 10 فاتح ٹیم کی پیشن گوئی

رمیز راجہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ نے لیگ کی ممکنہ فاتح ٹیم کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کر دیا ہے۔

رمیز راجہ نے لاہور قلندرز کو مضبوط امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے ایلیمنیٹر 2 میں شاندار کارکردگی پیش کی اور ہر شعبے میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ان کے مطابق لاہور قلندرز نے اپنی فیلڈنگ میں خاصی بہتری لائی ہے، جس کا واضح اثر میچ کے نتائج پر دیکھا گیا۔

انہوں نے قلندرز کی پلیئنگ الیون میں کی گئی حکمتِ عملی اور تبدیلیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے بروقت اور مؤثر فیصلے کیے۔ رمیز راجہ نے مشورہ دیا کہ فائنل میچ کے لیے موجودہ کمبی نیشن کو برقرار رکھا جائے تاکہ تسلسل قائم رہے اور ٹیم کو مزید استحکام ملے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION