02:10 , 16 جون 2025
Watch Live

رونالڈو کا النصر سے علیحدگی کا اشارہ، مبہم پیغام نے چہ مگوئیاں بڑھا دیں

ریاض: پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر سے علیحدگی کے امکان کو تقویت دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک مبہم پیغام شیئر کیا ہے۔

سعودی پرو لیگ کے اختتام کے فوراً بعد ایکس (سابق ٹوئٹر) پر رونالڈو نے لکھا: "یہ باب

ختم ہوگیا!” اور مزید کہا، "کہانی ابھی جاری ہے، میں اس سفر میں سب کا شکر گزار ہوں۔”

رونالڈو نے جنوری 2023 میں النصر سے سالانہ 164 ملین پاؤنڈ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت انہوں نے 105 میچز میں 93 گول اسکور کیے۔ عرب کلب چیمپئنز کپ 2023 ان کی سب سے بڑی کامیابی رہی، تاہم سعودی لیگ ٹائٹل حاصل نہ کر سکے۔

گزشتہ روز اپنے ممکنہ آخری میچ میں الفتح کے خلاف شکست کے باوجود انہوں نے ایک گول اسکور کیا۔ ان کا معاہدہ جون 2025 میں ختم ہو رہا ہے۔

فیفا صدر جیانی انفانٹینو کے مطابق، رونالڈو فیفا کلب ورلڈکپ کے لیے مختلف کلبوں سے رابطے میں ہیں، جو 14 جون سے امریکا میں شروع ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION