07:05 , 18 جولائی 2025
Watch Live

کرسٹیانو رونالڈو کا النصر سے معاہدہ 2027 تک بڑھا دیا گیا

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب کے ساتھ مزید 2 سالہ معاہدہ کرلیا ہے، جس کے بعد وہ سال 2027 تک النصر کا حصہ رہیں گے۔

النصر کلب نے معاہدے میں توسیع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "رونالڈو آئندہ دو سال ہمارے ساتھ کھیلیں گے۔”

رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک نئے باب کا آغاز اسی جذبے اور خواب کے ساتھ ہوا ہے، آئیں ایک ساتھ تاریخ رقم کریں۔

یاد رہے، کرسٹیانو رونالڈو نے 2022 میں النصر کلب میں شمولیت اختیار کی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION