02:17 , 22 اپریل 2025
Watch Live

کیا کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا نے خاموشی سے منگنی کر لی؟

بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کی منگنی کی خبریں ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئیں۔

جارجینا نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی انگلی پر ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جو روایتی طور پر منگنی کی انگوٹھی تصور کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی عربی کیپشن میں لکھا: "ہمیں بُری نظر سے محفوظ رکھیں، آمین۔”

یہ تصویر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب کچھ دن پہلے رونالڈو نے ایک نیٹ فلکس انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ "صحیح وقت” کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ جارجینا سے شادی کر سکیں۔

واضح رہے کہ رونالڈو (40) اور جارجینا (31) 2016ء سے ساتھ ہیں اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ اس سے قبل 2022ء میں بھی منگنی کی افواہیں اس وقت گردش میں آئیں جب جارجینا نے ایسی ہی ایک انگوٹھی کی تصویر شیئر کی تھی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION