11:14 , 21 اپریل 2025
Watch Live

روہت شرما کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے کا بڑا انعام مل گیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو بڑا انعام ملا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی میں توسیع دی گئی ہے اور وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں ناقابل شکست رہی تھی، جس کے بعد سلیکٹرز نے ان پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روہت کی جیت کے دوران مینجمنٹ اور میچ کی صورت حال کو سمجھنے کی صلاحیت شاندار رہی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کو جون سے اگست تک ہونے والے انگلینڈ کے دورے کے لیے کپتان مقرر کر دیا گیا ہے، اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ انگلینڈ میں کپتانی جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ بورڈر گواسکر ٹرافی میں بھارت کی شکست کے بعد روہت شرما کی کپتانی پر سوالات اٹھائے گئے تھے، جہاں ان کی انفرادی کارکردگی بھی مایوس کن رہی تھی۔ اس ایونٹ میں انہوں نے تین ٹیسٹ میچز میں صرف 31 رنز بنائے تھے، اور آخری ٹیسٹ میں انہیں ٹیم سے ڈراپ بھی کر دیا گیا تھا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION