11:37 , 21 اپریل 2025
Watch Live

روہت شرما کے بعد بھارت کا اگلا کپتان کون ہوگا؟

بھارت کے دو آئی سی سی ٹرافی جتوانے والے کپتان روہت شرما کے متبادل کے طور پر رشبھ پنت کا نام سامنے آیا ہے۔

بھارت کے کپتان روہت شرما کے بارے میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ جلد کرکٹ سے ریٹائر ہو سکتے ہیں، خاص طور پر 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2025 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد۔ حالانکہ روہت نے ان خبروں کو افواہ قرار دیا ہے، ایک سابق بھارتی سلیکٹر نے ان کے متبادل کے طور پر رشبھ پنت کا نام پیش کیا ہے۔

سابق وکٹ کیپر اور سلیکٹر صبا کریم نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام فارمیٹس کے لیے ایک ہی کپتان منتخب کیا جائے، تو وہ رشبھ پنت کو اس عہدے کے لیے موزوں ترین امیدوار سمجھتے ہیں۔

صبا کریم نے کہا کہ رشبھ پنت نے تینوں فارمیٹس میں اپنی صلاحیتیں ثابت کی ہیں اور وہ میچ جیتنے کی بھرپور خواہش رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق پنت میں وہ خصوصیات ہیں جو ایک طویل مدتی کپتان کے لیے ضروری ہیں، اور وہ بھارتی ٹیم کے 2027 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ صبا کریم آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلز ٹیم میں رشبھ پنت کے ساتھ مینٹور کے طور پر کام کر چکے ہیں اور پنت کی قیادت میں ان کی پرفارمنس کو سراہا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION