03:27 , 16 جون 2025
Watch Live

ریاست اگر بات کرنا چاہتی ہے تو بتائے بانی کو کس شرط پر رہا کیا جائے گا؟ علیمہ خان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ریاست اگر واقعی بات کرنا چاہتی ہے تو سامنے آکر بات کرے اور بتائے کہ بانی تحریک انصاف کو کس شرط پر رہا کیا جائے گا؟

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں دو سال سے نہیں معلوم آپ چاہتے کیا ہیں؟ کھل کر بتائیں، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں اور پارلیمنٹرینز کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہو جائے گا، مگر ہم ڈرنے والے نہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے واضح کہا ہے کہ ساری زندگی جیل میں رکھ لو، مگر جھکوں گا نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر عمران خان نے آپ کا بگاڑا کیا ہے؟

انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کیس مقرر کر کے اپنا وعدہ پورا کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION