10:28 , 21 اپریل 2025
Watch Live

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، پہلے نمبر پر کون؟

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ میں محمد رضوان کی ترقی ہوئی ہے۔

آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے شبھمن گل پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ روہت شرما تیسرے، ہینرک کلاسن چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان نے دو درجے بہتری کے بعد 21 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے، جبکہ فخر زمان دو درجے تنزلی کے بعد 23 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ون ڈے بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پہلی پوزیشن پر ہیں، اور بھارت کے کلدیپ یادیو کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ افغانستان کے راشد خان ایک درجے بہتری کے بعد 5 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر دو درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد 12 ویں اور حارث رؤف دو درجے تنزلی کے بعد 24 ویں نمبر پر ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION