01:43 , 23 جون 2025
Watch Live

سائنس دانوں نے نائٹ ویژن لینس تیار کر لیے

بیجنگ: سائنس دانوں نے ایسے جدید کانٹیکٹ لینسز تیار کیے ہیں جو صارف کو اندھیرے میں بھی دیکھنے کی صلاحیت دیتے ہیں۔

یہ لینسز انفرا ریڈ ویژن کے ذریعے بغیر کسی توانائی کے ذریعہ کے کام کرتے ہیں، جس سے نائٹ ویژن ٹیکنالوجی میں انقلابی تبدیلی متوقع ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ لینسز نہ صرف قابلِ دید روشنی بلکہ انفرا ریڈ ویو بھی دکھا سکتے ہیں۔ ان میں استعمال ہونے والے نینو پارٹیکلز انفرا ریڈ روشنی کو جذب کر کے ایسی شعاعوں میں تبدیل کرتے ہیں جو انسانی آنکھ دیکھ سکتی ہے۔

چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدان ٹیان شو کے مطابق یہ تحقیق پہننے کے قابل نرم و آرام دہ نائٹ ویژن ڈیوائسز کی راہ ہموار کرتی ہے، جو خاص طور پر ایمرجنسی، سیکیورٹی اور ریسکیو آپریشنز کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION