سابقہ جاپانی اداکارہ نے اسلام قبول کر لیا!

جاپان کی سابقہ بولڈ اسٹار رائے لل بلیک نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اپنی زندگی میں بڑا بدلاؤ لاتے ہوئے سوشل میڈیا سے تمام غیر اخلاقی مواد ہٹا دیا ہے۔
رائے، جو کائے اساکرا کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، نے بتایا کہ انہیں 2024 میں ملائیشیا کے شہر کوالالمپور کے دورے کے دوران اسلام کے بارے میں جاننے کا موقع ملا، جس کے بعد انہوں نے دینِ اسلام کو اپنانے کا فیصلہ کیا۔
رائے نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپنے تبدیلیٔ مذہب کے سفر کی تفصیلات شیئر کیں اور ایک سنگاپورین پوڈکاسٹر، زار اسماعیل کے ساتھ بات چیت میں بھی اپنے تجربے کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اگست میں کوالالمپور کے دورے کے دوران انہوں نے حجاب پہننے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ مساجد جانا اور مسلمانوں سے ملنا چاہتی تھیں۔
انہوں نے کہا:
"مسلمانوں نے میرا بہت اچھے طریقے سے استقبال کیا اور مجھے لگا کہ ان کی ثقافت کو سمجھنا میرے لیے ضروری ہے۔ میں نے اس بارے میں مزید جاننے کا فیصلہ کیا، اور یہی میرے لیے ایک نیا سفر بن گیا۔”
رائے لل بلیک نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے پہلے رمضان کے لمحات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔ انہوں نے 9 مارچ کو کوالالمپور میں پہلی افطاری اور نماز ادا کی۔
رمضان سے قبل، رائے نے سنگاپور میں اپنے مداحوں سے ملاقات کی، جہاں انہیں جائے نماز، قرآن، اور دیگر اسلامی تحائف پیش کیے گئے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے رمضان کے دوران اپنے روزے رکھنے اور مساجد جانے کے لمحات بھی شیئر کیے۔
اپنی ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا:
"مجھے امید ہے کہ یہ بابرکت مہینہ ہمیں اللہ کے قریب کرے گا اور اپنے خاندان، دوستوں اور بہن بھائیوں کے ساتھ جوڑے رکھے گا۔ رمضان مبارک!”
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ وہ اب کسی بھی غیر اخلاقی مواد کا حصہ نہیں ہیں، تاہم ان کی پرانی ویڈیوز مختلف ویب سائٹس پر شائع ہوتی رہتی ہیں۔
رائے نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہیں دنیا بھر سے مسلمانوں کی جانب سے قرآن، کھجوریں، اور مکہ مکرمہ سے جائے نماز کے تحائف موصول ہوئے۔
انہوں نے کہا:
"یہ لمحہ میرے لیے بہت جذباتی تھا کیونکہ لوگوں نے مجھے کھلے دل سے قبول کیا اور میرے ماضی پر فیصلہ نہیں سنایا۔ یہ میرے لیے اسلام کی حقیقی خوبصورتی کا مظہر ہے۔”
لاہور شہر کی اکلوتی خاتون ایس ایچ او پر مقدمہ درج
23 گھنٹے پہلے
لاہور شہر کی اکلوتی خاتون ایس ایچ او پر مقدمہ درج
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کی تاریخ کا ایک غیرمعمولی واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ویمن پولیس اسٹیشن…23 گھنٹے پہلےعلی امین گنڈاپور و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
لاہور – انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف ناقابلِ…3 دن پہلےبنو: خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
خیبرپختونخوا پولیس نے بنوں کے علاقے دھڑے پل پر قائم پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو بروقت کارروائی…3 دن پہلےسعودی عرب میں بس حادثہ، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
سعودی عرب میں ایک افسوسناک بس حادثے میں 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے، جن میں 3 خواتین…4 دن پہلے
شدید گرمی یا طوفانی بارش؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے 26 اپریل سے 30 اپریل کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدید لہر کی…1 گھنٹہ پہلےسینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب لاہور میں معمولی ٹریفک حادثے میں زخمی
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب آج صبح لاہور کے قریب ڈیفنس روڈ پر ایک ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی ہو…4 گھنٹے پہلےسئینر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ
لاہور: سئینر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، چہرے پر معمولی چوٹ آئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس روڈ…16 گھنٹے پہلےباہمی اتفاق کے بغیر نئی نہر نہیں بنے گی، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ صوبوں کی باہمی رضامندی کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر…17 گھنٹے پہلے
شدید گرمی یا طوفانی بارش؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے 26 اپریل سے 30 اپریل کے دوران…1 گھنٹہ ago62 سالہ اداکارہ ’دنیا کی خوبصورت ترین خاتون‘ قرار
ہالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ڈیمی مور کو سال 2025…3 گھنٹے agoبھارت کا آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان سے نہ کھیلنے کا عندیہ
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار…3 گھنٹے ago