02:59 , 16 جون 2025
Watch Live

سابق کپتان کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سابق کپتان

کولمبو – سری لنکا کے سابق کپتان اور تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے بنگلادیش کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل کیا، جس کا پہلا میچ 17 جون سے گال میں کھیلا جائے گا۔

اینجلو میتھیوز نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں لیکن جب بھی ملک کو ان کی ضرورت ہو، وہ سفید بال فارمیٹ (ون ڈے اور ٹی 20) کے لیے دستیاب رہیں گے۔

2009 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے میتھیوز نے اب تک 119 ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی اور 34 میچز میں ٹیم کی قیادت بھی کی۔ ان کا شمار سری لنکا کے ان اہم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی بار ٹیم کو مشکل حالات سے نکالا اور فتح دلوائی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION