02:23 , 22 اپریل 2025
Watch Live

سابق کپتان کو دل کا دورہ پڑ گیا

بنگلا دیش کرکٹ کو اس وقت شدید صدمہ پہنچا جب سابق کپتان تمیم اقبال ڈھاکہ پریمیر ڈویژن کرکٹ لیگ کے دوران دل کے دورے کا شکار ہو گئے۔

تمیم اقبال، جو محمدن اسپورٹنگ کلب کی نمائندگی کر رہے تھے، شنیپوکور کرکٹ کلب کے خلاف پہلے اننگز میں سینے میں تکلیف محسوس کی۔ فوری طور پر طبی عملہ کو طلب کیا گیا، اور انہیں ایئرلفٹ کر کے ڈھاکہ منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ تاہم، لاجسٹک مسائل کی وجہ سے انہیں فاضلات النساء اسپتال، ساور روانہ کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ انہیں شدید دل کا دورہ پڑا ہے۔

بی سی بی کے چیف فزیشن ڈاکٹر دیباشیش چودھری نے بتایا کہ ابتدائی ٹیسٹ میں معمولی دل کی تکالیف کی نشاندہی ہوئی تھی، لیکن جیسے ہی تمیم کو ہیلی پیڈ کی طرف منتقل کیا جا رہا تھا، ان کی حالت بگڑ گئی۔ اس کے بعد انہیں فوراً اسپتال واپس لے جایا گیا، جہاں مزید معائنے کے بعد دل کے دورے کی شدت کا پتا چلا۔

ڈاکٹر چودھری نے یقین دہانی کرائی کہ تمیم کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور ان کی حالت کو مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ واقعہ بنگلہ دیش کرکٹ کیلئے سخت صدمے کا باعث بنا ہے، کیونکہ تمیم ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے قومی ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔

تمیم کے خاندان کو اطلاع دی جا چکی ہے اور وہ اسپتال روانہ ہو چکے ہیں۔ سابق اور موجودہ کرکٹرز کی جانب سے ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

تمیم اقبال نے حال ہی میں 15 سالہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس دوران انہوں نے تمام فارمیٹس میں 15,249 رنز بنائے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION