01:32 , 22 اپریل 2025
Watch Live

سرفراز احمد کو نئی ذمہ داری مل گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سرفراز احمد کی تقرری کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ جنوری میں سرفراز احمد کو پی ایس ایل کا چوتھا ایونٹ جتوانے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ریلیز کر دیا تھا، اور پی ایس ایل نائن میں ان کی جگہ جنوبی افریقی کھلاڑی رائلی روسو کو کپتان بنایا گیا تھا۔

سرفراز احمد کو ریلیز کرنے کے بعد ندیم عمر نے کہا تھا کہ "سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جان ہیں، ہم انہیں چھوڑ نہیں سکتے، آپ انہیں نئے رول میں دیکھیں گے۔”

سرفراز احمد کی قیادت میں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا تھا، اور 2016 اور 2017 میں بھی ٹیم فائنل تک پہنچی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION