12:54 , 13 جولائی 2025
Watch Live

سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں 10 سال تک نرمی کی نئی پالیسی جاری

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے امیدواروں کے لیے عمر کی بالائی حد میں نرمی کی پالیسی جاری کر دی۔

گریڈ 17 اور اس سے اوپر کی پوسٹوں پر عمر میں 10 سال تک رعایت دی جا سکے گی۔ گریڈ 16 اور اس سے کم سیکرٹریٹ پوسٹوں کے لیے بھی نرمی کا اطلاق ہوگا۔ غیر سیکرٹریٹ پوسٹوں پر نرمی کا اختیار متعلقہ اتھارٹی، ایڈمن یا سیکرٹری کو حاصل ہوگا۔

دہشتگردی میں شہید سرکاری ملازمین کے لواحقین (بیوہ، بیٹا یا بیٹی) کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔ چیف سیکرٹری نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت سول سرونٹس رولز 2008 میں اہم ترمیم بھی کی گئی ہے۔

یاد رہے، فروری میں سندھ حکومت نے بھی عمر کی حد 28 سے بڑھا کر 33 سال کر دی تھی، تاہم یہ رعایت سندھ پولیس اور پبلک سروس کمیشن کی اسامیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION