10:23 , 18 مئی 2025
Watch Live

سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف موٹروے پر خطرناک ڈرائیونگ اور غیر ذمہ دارانہ رویے پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

وائرل ویڈیو میں ڈکی بھائی کو گاڑی کے اسٹیئرنگ پر ٹانگیں رکھے اور آنکھیں بند کیے آٹو موڈ میں گاڑی چلاتے دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید ہوئی اور عوام نے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یوٹیوبر کے خلاف غفلت، لاپرواہی، اور اوور اسپیڈنگ کے الزامات میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے پر باضابطہ وضاحتی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ڈکی بھائی کو اس طرح کے اسٹنٹس پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، مگر اس بار قانونی کارروائی نے واضح کر دیا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، چاہے وہ سوشل میڈیا اسٹار ہی کیوں نہ ہو۔

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION