01:28 , 25 اپریل 2025
Watch Live

سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ! حج 2025 کیلئے نئی شرط لازم۔۔

سعودی حکومت نے حج 2025 کے لیے میننجائٹس ویکسینیشن کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

وزارت حج و عمرہ سعودی عرب کے مطابق، تمام سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کو حج پر جانے سے پہلے میننجائٹس ویکسین لگوانی ہوگی، اور ویکسینیشن کے بغیر کسی کو بھی حج ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ بغیر ویکسین کے حج پیکجز اور رجسٹریشن ممکن نہیں ہوں گے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حج کے دوران متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، اور اس اقدام سے حجاج کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION