02:57 , 25 اپریل 2025
Watch Live

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 18 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

ریاض: سعودی عرب میں 3 سے 9 اپریل 2025 کے دوران 18,669 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا، جن میں اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 11 ہزار 8 سو 13 افراد اقامہ قوانین، 4 ہزار 3 سو 66 افراد سرحدی قوانین جبکہ 2,490 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے گئے۔ اسی عرصے میں 1,497 افراد کو سعودی عرب میں غیر قانونی داخلے کی کوشش پر حراست میں لیا گیا، جن میں سے 69 فیصد ایتھوپی، 27 فیصد یمنی جبکہ 4 فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔

ملک سے غیر قانونی طور پر باہر جانے کی کوشش کرنے والے 59 افراد بھی گرفتار کیے گئے۔ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 17 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ ایسے افراد کو سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے، جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہو سکتا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION