03:13 , 16 جون 2025
Watch Live

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا

ریاض: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے، عید الاضحیٰ جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق یکم ذوالحجہ بدھ 28 مئی کو ہوگی، جبکہ وقوفِ عرفات جمعرات 5 جون کو ادا کیا جائے گا۔ اسی طرح عمان، انڈونیشیا اور آسٹریلیا میں بھی چاند نظر آ گیا ہے، ان ممالک میں بھی عید الاضحیٰ 6 جون کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب، پاکستان، ملائیشیا اور برونائی میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، ان ممالک میں عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو منائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION