09:19 , 27 اپریل 2025
Watch Live

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا

ریاض: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں شوال کا چاند نظر آ گیا۔ ان ممالک میں عیدالفطر کل ہو گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے تیس مارچ بروز اتوار کو عیدالفطر منائے جانے کا اعلان کردیا۔ متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی عیدالفطر کل منائی جائے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کی مسجد بلال نے عید الفطر بروز اتوار تیس مارچ کو منانے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ انڈونیشیا، آسٹریلیا، برنوئی اور ملیشیا میں عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی۔ بھارت اور بنگلہ دیش نے بھی 31 مارچ کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب، پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل پاکستان میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION